اسلام کے عادلانہ نظام میں ہی مسائل کا حل مضمر ہے،امیرالعظیم

اسلام کے عادلانہ نظام میں ہی مسائل کا حل مضمر ہے،امیرالعظیم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہاستحصالی نظام سے نجات اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی ملک ترقی اور محنت کشوں کے تمام مسائل کا حل مضمر ہے۔ ظلم و نا انصافیوں پر مبنی فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت نے ملک کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ قرآن و سنت کا نفاذ اور دیانتدار قیادت ہی عوام کی محرومیاں ختم اور مزدور طبقے کو اپنے حقوق دلاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سیدنظام الدین شاہ سے بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی صدر نے این ایل ایف کی سندھ میں کارکردگی اور مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی کے حالیہ چار روزہ دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کیلئے جدوجہد اور معاشرے کے مظلوم طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ عالمی سامراج اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ قوم پر من پسندقیادت کو مسلط کر کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ سودی معیشت، کرپشن، بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان بھی اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی عوام کی نمائندہ جماعت بن کر میدان عمل میں ہے اورسینیٹر سراج الحق کی قیادت میں حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سراپا احتجاج ہیں،19جولائی کو راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ جماعت اسلامی کرپشن فری، خوشحال اور اسلامی پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -