مردان ،روٹی کی قیمت کا جائزہ لینے طلب کردہ اجلاس سے ڈی سی بے خبر

مردان ،روٹی کی قیمت کا جائزہ لینے طلب کردہ اجلاس سے ڈی سی بے خبر

  

مردان ( بیورورپورٹ) محکمہ خوراک مردان کی پھرتیاں ،روٹی کی قیمت کا جائزہ لینے کے لئے طلب کردہ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر کو بے خبر رکھاگیاڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے منگل کے روز شہر میں روٹی کی قیمتوں پر غور کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں طلب کرلیاتھا تاہم دلچسپ امریہ ہے کہ اس اجلاس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو سرکاری طورپر اگاہ نہیں کیاگیا تھا ڈی سی آفس کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس ہی کے روز محکمہ خوراک کی سرکاری چھٹی ڈی سی آفس موصول ہوئی ڈی سی محمد عابد وزیر دیگر سرکاری مصروفیات میں مصرو ف تھے جس کے باعث اجلاس کو اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردیاگیا دریں اثناءمعلوم ہواہے کہ ڈپٹی کمشنر نے فوڈ حکام کی لاپرواہی کا سخت نوٹس لیاہے اور محکمہ خوراک کے حکام کی سرزنش کی گئی ہے ادھر اجلاس کے لئے آنے والے نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں کے علاوہ وکلا ،محکمہ صحت ،میڈیااوردیگر سرکاری محکموں کے حکام بروقت پہنچے تاہم انہیں اجلاس کے التواءکی اطلاع ڈی سی آفس میں دی گئی جس پر شرکاءاجلاس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا متعدد شرکاءنے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ وہ اہم مصروفیات چھوڑ کر شدید گرمی میں اجلاس کے لئے آئے تھے کم ازکم التواءکی اطلاع انہیںفون کے ذریعے دینی چاہئے تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -