مشاعرے ہماری تہذیب و تمدن کی نشانی ہیں، سلطان مسعود شیخ

مشاعرے ہماری تہذیب و تمدن کی نشانی ہیں، سلطان مسعود شیخ

  

کراچی (پ ر)مشاعرے ہماری تہذیب و تمدن کی نشانی ہیں یہ بات شہر قائد ادبی فورم کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے بزرگ شاعر اور ممتاز ماہر تعلیم سلطان مسعود شیخ نے کہی انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں علم و ادب کی تقریبات کا انعقاد اور شاعروں و ادیبوں کی پزیرائی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ ہم علم و ادب کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی انیس الرحمن نے کہا کہ علم و ادب کی خدمت کر نے والوں کی حوصلہ افزائی کر نا نہایت ضروری ہے یہ لوگ ہمارے ملک کی شان ہیں یہ لوگ معاشرے کی ترقی، شعور و آگہی کے محافظ ہیں۔ قبل ازیں شہر قائد ادبی فورم کے معتمد اعزازی فیصل سعید نے ادبی فورم کے اغراض و مقاصد پیش کئے تقریب کے مہمانِ اعزازی پروفیسر شکیل فاروقی،صغیر احمد جعفری، اختر جمالی، عبد الطیف انصاری تھے۔ جبکہ دیگر شعراء میں رمل شاہ، صفدر انشاء، نسیم شیخ، اسد قریشی، کاشف علی ہاشمی،سید شائق شہاب،مہر جمالی، ہما بیگ،یاسر سعید،فرح دیبا،زرنین مسعود،کاشف علی ہاشمی جبکہ نظامت کے فرائض غضنفر علی نے انجام دئے۔ مہمان اعزازی صغیر جعفری نے کہا کہ شہر قائد ادبی فرم نے بہت کم وقت میں اپنا اعلیٰ مقام بنایا ہے کامیاب مشاعرے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پروفیسر شکیل فاروقی نے کہا کہ عید ملن مشاعرے کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اختر جمال، اور عبدالطیف انصاری نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ آخر میں شہر قائد ادبی فورم کے سیکریٹری اطلاعات نفیس احمد خان نے تمام شعرا، مہمانانِ خصوصی اور تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا اور لذتِ کام و دھن کی دعوت دی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -