شیر گڑھ میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق

شیر گڑھ میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق

  

شیرگڑھ(نامہ نگار) تخت بھائی گر دنواح میں مختلف واقعات میںتین افراد جان بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ خادی کلی میں جماعت دہم کے چودہ سالہ طالب علم نجات خان ولد سوتر خان نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں پڑے ہوئے گندم کی زہرےلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس تھانہ ساڑوشاہ نے انکے چچا زاد بھائی نوےد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی جبکہ علاقہ فضل اباد میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے تنوےر ولد افتخار اس وقت جان بحق ہوا جب وہ پنکھا لگا رہا تھا اسی طرح علاقہ جھنڈئی تخت بھائی میں جواں سال عزےر شاہ ولد ظاہر شاہ مقامی خوڑ میں نہانے کے دوران ڈوب گئے جس سے وہ موقع پر جان بحق ہو گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -