لیاقت بلوچ کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

  لیاقت بلوچ کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سیاسی کمیٹی کے چیئر مین لیاقت بلوچ 18 جولائی کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ دیگر دعوتی و تنظیمی مصروفیات کے علاوہ بعد نماز مغرب قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کے علاوہ آئندہ بلدیاتی و عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔