وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کا پی ایس او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کا پی ایس او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

  

کراچی (پ ر)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی(برائے پیٹرولیم ڈویژن)ندیم بابر نے پیر،15جولائی،2019کو پی ایس او ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہانگیر علی شاہ، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او اورپی ایس او کی اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ ندیم بابر کو پی ایس او کی مینجمنٹ نے تفصیلاً گزشتہ سالوں کے دوران میں قومی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے کرداراور مجموی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان چیلنجز میں سرکلر ڈیبٹ، ٹیکسیشن میں اضافہ اور مارجنز میں کمی، نئے ریٹیل آؤٹ لیٹ کی ڈیویلپمنٹ پر پابندی اور کمپنی کے مارکیٹ شیئر پر اس کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں اضافہ اور حکومتی خزانہ اور صنعت کے نقصان کے زمرے میں اس کے اثرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرگفتگو ہوئی۔ میٹنگ میں کمپنی پروفائل، اس کی آپریشنل اور مارکیٹنگ کارکردگی، ادارے کی استعداد اور پی ایس او کی جانب سے کاروبارکی بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا ذکر ہوا۔وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی(برائے پیٹرولیم ڈویژن) ندیم بابر نے پی ایس او انتظامیہ اور اس کے کارکنوں کے جذبہئ خدمت کو سراہا۔ انہوں نے بہترین منصوبہ بندی اور جدید کارپوریٹ اور مارکیٹنگ پریکٹس کے ساتھ کاروبار کاتسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ جناب ندیم بابر نے انتظامیہ کو تاکید کی کہ پی ایس او طویل المدت کاروباری پلان تشکیل دے جس میں ملک میں بدلتی ہوئی انرجی مکس کے تناظر میں کاروباری کے نئے مواقع دریافت کرنے پر خاص توجہ مرکوز کی جائے۔حکومت پاکستان کی جانب سے، ندیم بابر نے پی ایس او انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کمپنی کے دیرینہ مسائل کے جلدازجلد حل کیلئے بھرپورتعاون کریں گے جو کمپنی کی کارکردگی اور مالی نتائج پر اثر انداز ہورہے ہیں۔پی ایس او کی انتظامیہ نے معاون خصوصی کی جانب سے اس حمایت پر اظہار تشکر کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہونے کے ناطے، پی ایس او شیئر ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ، حکومت پاکستان کی جانب سے انرجی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کو سپورٹ کرنے اوراپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم پر کاربند رہتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے مسلسل سرگرم عمل رہے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -