ڈیرہ ،کلاچی شہراورملحقہ آبادی میں سیلابی پانی داخل ہوگیا

ڈیرہ ،کلاچی شہراورملحقہ آبادی میں سیلابی پانی داخل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)کلاچی شہراورملحقہ آبادی میں سیلابی پانی داخل ہوگیا،سیلابی پانی سے مکانات اوردیواروں کو بری طرح نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت بندباندھ کرسیلابی پانی کا رخ دوسری طرف موڑدیا،واقعے کی اطلاع پرڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیرنے اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ وڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ آفیسر کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل کوفوری طورپرہسپتال میں فوری طورپرضروری اقدامات کرنے اورنقصانات سے بچاﺅ کی ہدایات جاری کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑوں پر شدیدبارشوں کے بعدبارشی پانی گزشتہ صبح سویرے تین بجے کلاچی شہراورمضافاتی علاقوں میں داخل ہوگیاجس سے کچے مکانوں اوردیواروں کو سخت نقصان پہنچااس دوران علاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت علاقے میں بندباندھ کر سیلابی پانی کارخ موڑ دیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔واقعے کی اطلاع پرڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر نے فوری طورپراسسٹنٹ کمشنرڈیرہ وڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ آفیسر کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل کوفوری طورپرہسپتال میں فوری طورپرضروری اقدامات کرنے اورنقصانات سے بچاﺅ کی ہدایات جاری کردیںجس پراسسٹنٹ کمشنرڈیرہ وڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ آفیسر کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل نے فوری طورپرموقع پرپہنچ کراس حوالے سے امدادی سرگرمیوں کا آغازکردیاہے ۔