فیصل بینک کاکنیکٹیوٹی پارٹنر کے طور پر زونگ فور جی سے اشتراک

فیصل بینک کاکنیکٹیوٹی پارٹنر کے طور پر زونگ فور جی سے اشتراک

  

کراچی (پ ر) پاکستان کے نمبر ایک ڈیٹا نیٹ ورک زونگ 4G نے پاکستان میں صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹیڈ سے شراکت داری قائم کر لی ہے تاکہ وسیع تر کارپوریٹ آواز اور ڈیٹا سروسز فراہم کی جا سکیں۔ اس شراکت داری کی بدولت فیصل بینک کو یہ موقع ملے گا کہ وہ زونگ 4G کی بے مثال connectivity کے ذریعے صارفین کو بہترین تجربے کی فراہمی کے لیے اپنے آپریشنز کو بہتر بنا سکیں۔دونوں کمپنیوں کے درمیان شراکت داری کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں معاہدے پر زونگ CMPak کے قائم مقام چیف کمرشل آفیسر معید جاوید اور فیصل بینک کے ڈویژنل ہیڈ جنرل سروسز افتخار رسول نے دستخط کیے۔ اس موقع پر زونگ 4G کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وینگ ہوا اور فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین اور سمیت مینجمنٹ کے سینئر اراکین بھی موجود تھے۔زونگ CMPak کے ساتھ شراکت داری کی بدولت پاکستان بھر میں زونگ کے وسیع تر نیٹ ورک کے ذریعے فیصل بینک اپنی ٹیم کی connectivity کی ضروریات کو بہترین انداز میں پورا کر کے ایک نئے مقام تک پہنچا دے گا۔ زونگ کی بے مثال انٹرنیٹ فور جی connectivity کی بدولت فیصل بینک کی ٹیم اپنے روزمرہ کے آپریشنز کے لیے تیز تر انٹرنیٹ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نمبر 1 ڈیٹا نیٹ ورک کی بدولت مستقل connected رہے گی۔زونگ 4G نے کارپوریٹ سولیوشنز کی فراہمی اور اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کی مواصلاتی ضروریات کو پورا کر کے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے انٹرپرائز پورٹ فولیو اور وسیع تر 4G نیٹ ورک کی بدولت پاکستان کا نمبر ایک ڈیٹا نیٹ ورک تسلسل کے ساتھ بہترین connectivity اور بہترین سولیوشنز فراہم کر رہا ہے تاکہ اپنے صارفین کے لیے کبھی بھی اور کہیں بھی بہترین اور موثر سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زونگ 4G کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب وینگ ہوا نے کہا کہ ہمارے تیار شدہ کارپوریٹ منصوبوں نے کارپوریشنز کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کا سفر آسان بنایا اور انہیں ڈیجیٹل مستقبل کے لیے تیار کیا۔ صنعت کے بہترین ماہرین اور وسیع تر connectivity کی بدولت ہم فیصل بینک کے لیے ایک ڈیجیٹل پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے صارفین کو آسانی کے ساتھ سہولیات اور سروسز فراہم کر سکیں۔فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم زونگ 4G کے ساتھ اشتراک کر کے ہم بہت فخر محسوس کر رہے ہیں اور فیصل بینک طویل المدتی شراکت داری کی بدولت صارفین کو خصوصی سروسز سے مستفید کرنا چاہتا ہے جہاں اس منصوبے کے ذریعے سروسز کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ وسیع اور تیز تر connectivity سروسز کی بدولت زونگ مارکیٹ میں 4G لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ فیصل بینک کا ماننا ہے کہ یہ اتحاد دونوں ہی کمپنیوں کے لیے سودمند ثابت ہو گا اور اس سے بڑی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -