صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرکے دم لیں گے مایوس نہ ہوں ،اجمل وزیر
پشاور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان اور مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیرنے کہا ہے کہ صحافی ساتھیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے صحافیوں کی برطرفیوں کے معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں صحافی ساتھیوں کی کالونی پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ پلاٹوں سے محروم ساتھیوں کو بھی جلد خوشخبری سنائیں گے، ہیلتھ کارڈ کو قبائلی اضلاع تک پھیلانے کے لئے کام جاری ہیں بہت جلد قومی شناختی کارڈ پر ہیلتھ کارڈ والی سہولیات فراہم کریں گے، قبائلی اضلاع کے انتخابات کو فری اینڈ فیئر بنائیں گے، امن و امان کے حوالے سے قبائلی علاقوں میں صورتحال بہترین ہے 20 تاریخ کو جو بھی جیتے اسے قبائلی عوام کی نمائندگی کا حق دینگے، قبائلی اضلاع کے عوام کو پہلی بار کسی نے اونرشپ دی ہے جبکہ 162 ارب روپے قبائلی اضلاع کی محرومیوں کے خاتمے کےلئے مختص کئے ستر سال سے محروم قبائلی عوام کو انصاف فراہم کرنا عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میںخیبریونین آف جرنلسٹس کے پروگرام ”میٹ دی پریس“اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کیا جبکہ اس موقع پر خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر فداخٹک،پر یس کلب کے صدر سید بخار شاہ باچا،جنر ل سیکر ٹر ی ظفر اقبال اور کے ایچ یو جے کے جنر ل سیکر ٹر ی محمد نعیم بھی موجو د تھے ۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ زیراعظم عمران خان پہلی بار قبائلی اضلاع میں گئے تاریخ میں کسی وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کے اتنے دورے نہیں کئے تاہم خیبر پختونخوا کی طرز پر قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات بھی کرائیں گے جس سے تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں صوبائی حکومت کی صفر فیصد بھی مداخلت نہیں ہے پی ٹی آئی حکومت نے قبائلی اضلا ع کے 28 ہزار لیویز و خاصہ داروں کو پولیس میں تبدیل کر چکے ہیںجس سے سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلا ع میں پولنگ اسٹیشنزکے اندر سکیورٹی فورسز کے نمائندوں کی تعیناتی کا فیصلہ الیکشن کا اختیار ہے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا انضمام سے سیکر ٹریٹ ختم ہوا جو کہ ایک علامتی سٹیس کو تھی اب ملازمین کی مشکلا ت آسانی سے حل ہو جا ئینگے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی کی وجہ سے قبائلی عوا م سے ایف سی آر جیسے کالے کا خاتمہ ہوا ہے اب عوا م اپنی زندگی آسانی کے ساتھ بسرکررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قبائلی اضلاع میں صحت کارڈز بھی تقسیم کئے گئے جس میں سا لانہ ساتھ لا کھ بیس ہزار رو پے علاج کےلئے مختص کئے گئے ہیں ۔جبکہ آخر میں اجمل وزیر نے خیبر یونین آف جر نلسٹس کے کارڈز بھی تقسیم کئے۔