ماحولیات کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،چیف سیکرٹری سندھ

ماحولیات کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،چیف سیکرٹری سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومتیں ماحولیات کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہیں یہ بات نیشنل فورم فار انوائرینمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت مقامی ہوٹل میں ہونے وا لی 16 ویں سالانہ انوائرنمنٹ ایوارڈ 2019کی تقریب سے چیف سیکریڑی سندھ ممتاز علی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو مضبوط کریں گے تاکہ صوبے میں ماحولیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے اس موقع پر ممتاز علی شاہ نے انوائرنمنٹ ایوارڈحاصل کرنے والی صنعتوں اور دیگر اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو حکومت کے ساتھ ملکر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا عزم کرنا چاہئے تقریب میں 52 سے زائد صنعتوں اور اداروں کو اعلیٰ کار کردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب سے صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑیز جنید ماکڈا، صدر نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلھ محمد نعیم قریشی، نائب صدرو انجینئر ندیم اشرف، خالد اقبال اور ایوارڈ جیوری ممبر شمس الحق میمن نے بھی خطاب کیا نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو چایئے کہ وہ اپنے ماحولیاتی ایجنسیز کو خود مختار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ماحولیاتی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا سکے