ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں تفتیشی افسر بیان کے لیے طلب

  ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں تفتیشی افسر بیان کے لیے طلب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں تفتیشی افسر کو بیان کے لیے طلب کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ مقدمے میں 26 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ آئندہ سماعت کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق عدالت کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہدکو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چوہدری اسلم پر حملے کے لئے ریکی اور سہولت پہنچانے کا اعتراف کیا تھا۔ ایس پی چوہدری اسلم اور ساتھیوں کو 9 جنوری 2014 کو دھماکے میں مار دیا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -