آئی جی سندھ کو واٹس ایپ نمبر پر871 شکایات موصول ہوئیں

  آئی جی سندھ کو واٹس ایپ نمبر پر871 شکایات موصول ہوئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس نے دفترسے جاری ایک رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 287 کے قریب دنوں میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کو انکے پرسنل واٹس ایپ نمبر 03000021881 پر عوام کی جانب سے 871شکایات موصول ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ مورخہ05اکتوبر2018ء؁ تا15جولائی2019ء؁تک(کم وبیش287ایام) سندھ کے مختلف اضلاع وعلاقوں سے واٹس ایپ کی جانیوالی871 شکایات میں سے 461 شکایات کے اذالے /حل کی بابت فوری مناسب اورجملہ ضروری اقدامات باقاعدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے انھیں متعلقہ ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز، ضلعی/انویسٹی گیشن ایس ایس پیز،ایس پیز کو ارسال کیا گیا جبکہ 410 شکایات ایسی تھیں جن پرتوقف یا عذر منجانب شکایت کنندہ رہا۔ترجمان نے مزیدبتایا کہ متعلقہ سینئرپولیس افسران/یونٹس کو ارسال کردہ461 شکایات میں سے 369کو فوری اورمناسب پولیس اقدامات کے تحت باقاعدہ حل کیاگیا جبکہ بقیہ92 شکایات کے اذالے اورحل کے لیئے بھی پولیس تمام تر اقدامات کویقینی بنارہی ہے۔ترجمان نے رپورٹ میں بتایا کہ آئی جی سندھ/کو موصولہ واٹس ایپ شکایات سول نیچر، ڈکیتی/رابری،جائیداد اورخاندانی جھگڑوں سمیت کیسزکے عدم اندراج سے متعلق تھیں۔