سکاوٹس ایسوسی ایشن کا عبد الکریم بلوچ کے انتقال پرافسوس کا اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاوٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ، پیٹرن انچیف محمد صدیق میمن،جسٹس (ر)حسن فیروز، صوبائی اسکاوٹس سیکریٹری سید اختر میر، پروفیسر معین اظہر صدیقی، حسین مرزا، فرقان احمد یوسفی، محمد طاہر شیخ، عبد الحئی خان اور دیگر نے سابق چیف اسکاوٹ کمشنر پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن عبد الکریم بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی اسکاوٹنگ کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ انتہائی ملنسار اور شفیق چیف اسکاوٹ کمشنر رہے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرئے۔