منشیات برآمدگی سے متعلق 2 مقدمات میں ملزمان بری

منشیات برآمدگی سے متعلق 2 مقدمات میں ملزمان بری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کورٹ ایسٹ نے منشیات برآمدگی سے متعلق 2 مقدمات میں ملزمان کو بری کردیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں فیصلہ فاضل جج ماڈل کورٹ ایسٹ اے ڈی جے حلیم احمد نے منشیات کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ملزمان ملک عباس اور صالح محمد کو بری کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ملک عباس سے 130 گرام چرس اور ملزم صالح محمد کے قبصے سے 1 ہزار 15 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ گلشن اقبال اور پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -