بٹ خیلہ میں نانبائیوںنے روٹی کی وزن میں خود ساختہ کمی کردی

بٹ خیلہ میں نانبائیوںنے روٹی کی وزن میں خود ساختہ کمی کردی

  

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )بٹ خیلہ میں نانبائیوںنے روٹی کی وزن میں خود ساختہ کمی کردی ، پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ ڈسٹرکٹ پرائیس کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں 140 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے ہوگی ، مگر آٹا کی قیمت میں اضافہ سے نانبائیوں نے روٹی کی وزن میں خود ساختہ کمی کرکے 200 گرام سے بھی کم وزن کی روٹی 20 روپے میں فروخت کررہے ہیں انتظامیہ کی طرف سے خودساختہ اور مصنوعی اضافہ کے حوالے سے کاروائی کی اخباری بیانات اور سوشل میڈیا ہیغامات تو جاری کئے جاتے ہیں مگر عملی طور پر خود ساختہ اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لئے کسی قسم کی اقداما ت نظر نہیں آرہے عوامی و سماجی حلقوںنے ضلعی انتظامیہ سے خود ساختہ قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کاروائی اور روٹی کے لئے قیمت اور وزن مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -