ڈیرہ ،بلاول بھٹو کا جلسہ ،جیب کتروں کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ ،بلاول بھٹو کا جلسہ ،جیب کتروں کیخلاف مقدمہ درج

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)سٹی پولیس نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے 6جولائی2019کے جلسہ عام کے دوران 23شہریوں کی جیبیں کاٹ کررقم ،موبائل فونزاوردیگرکاغذات چوری کرنے کامقدمہ کراچی اورملتان کے رہائشی دوجیب کتروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،دونوں جیب کترے گرفتار۔تفصیلات کے مطابق 6جولائی2019کوپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ڈیرہ اسماعیل خان میں حق نوازپارک میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران شہریوں کی جیبیں کاٹ کرنقدی ،موبائل فونز اوردیگرکاغذات چوری کرنے کے واقعات کے حوالے سے سٹی پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنماراناوقاص احمدسکنہ محلہ گوسائیانوالاسمیت 23شہریوں کی رپورٹ پرکراچی کے رہائشی ضیاءالرحمان مغل لوہارولد احمد دین اورملتان کے رہائشی اکرم بلوچ ولد شیخ محمدکے خلاف مقدمات درج کرکے دونوں جیب کتروں کوگرفتارکرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -