پشاور ،موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا سہ رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

پشاور ،موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا سہ رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ ریگی میں گھروں سے موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاءچوری کرنے میں ملوث سہ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے، تمام ملزما ن نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 4 عددمسروقہ موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کےدوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیزانکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطا بق مدعیان ذاکر علی اور ظفر علی نے تھانہ ریگی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ان کے گھر سے کسی نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہےں جن کی رپورٹس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل شوکت خان نے گھروں سے موٹرسائیکل چوری کی ورداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی یگی رحیم حسین خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ارشد خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر دونوںوارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ارشد خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جبکہ ان کے بیانات بھی قلمبند کئے، جس کے دوران اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ خیال محمد عرف خیالٹ ، ساجد اور رحمان شاہ کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 4 عدد مسروقہ موٹر سا ئیکل بر آمدکر کے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -