دیر بالا میں شہید محمد شعیب کی پہلی برسی

دیر بالا میں شہید محمد شعیب کی پہلی برسی

  

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)دیربالا عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے شہید کارکن اور والدین کی اکلوتے بیٹے محمد شعیب کے پہلی بر سی عقیدت و احترام سے منائی. اس سلسلے میں دیر اسمبلی ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا. تفصیلات کے مطابق گذستہ روز دیر بالا کے عوامی نشنل پارٹی نے اپنے شہید کارکن محمد شعیب کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ضلع بھر سے عوامی نیشنل پارٹی کی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے اے این پی کے ضلعی صدر راجہ امیر زمان، سابقہ صدر سید انور خان، جنرل سیکرٹری وحیداللہ خان، تحصیل دیر صدر محمد آعظم خان،تحصیل شرینگل صدر ڈاکٹر جان بہادر و دیگر نے خطاب کیا.اے این پی مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکے ورکرز اور لیڈرز کے تحفظ کو یقینی بنائیں جائیں.پختونوں کے قتل عام کو بند کیا جائے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جان بہادر نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے اپنے قوم کیلئے قربانیاں دی ہے ہم بھی انکے نقش قدم پر چلینگے۔انہوں نے مذید کہا کہ محمد شعیب ایک بہادر اور باچا خان کا سچا سپاہی تھا.ان کے قربانی کو ہم کبھی بھول نہیں پاینگے۔یاد رہے کہ محمد شعیب پچھلے سال پشاور یکہ توت میں ھارون بلور کے ساتھ دھماکے میں شہید ہوا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -