سی پیک اتھارٹی کے قیام سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،زاہد بخاری

  سی پیک اتھارٹی کے قیام سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،زاہد بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات و آل پاکستان پیپر مرچنٹ انصاف گروپ پینل کے سیکرٹری جنرل زاہد بخاری نے    پاکستان اور چینی حکومت کی طرف سے دونوں ممالک کے صنعتکاروں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاک چین بزنس کونسل کے قیام کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے پاک چین بزنسل کونسل سی پیک اتھارٹی کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیاں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقا ت کا مظہر ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اور چین کے صنعتکاروں اور تاجروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی خواہش پر پاک چین بزنس کونسل قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

زاہد بخاری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں میں صنعتی زونز سے ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کار ی میں اضافہ ہوگا ان صنعتی زونز میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کار ملک میں سٹیل،توانائی،ٹیکسٹائل،آٹوسیکٹرکے شعبہ میں دلچسپی لے رہے ہیں،گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔یہاں سٹیل،پیٹروکیمیکلزاور دیگر صنعتوں کے قیام پر کام شروع ہوگیا ہے۔گوادر بندرگاہ سے  بیرون ملک سامان کی تیز ترین ترسیل سے ملکی برآمدات اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -