ہڑتال کی کامیابی کا سہرا تمام تاجر رہنماؤں کو جاتا ہے، شیخ حبیب 

  ہڑتال کی کامیابی کا سہرا تمام تاجر رہنماؤں کو جاتا ہے، شیخ حبیب 

  

 کراچی(این این آئی) کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب نے کہاہے کہ کراچی میں ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی کامیابی کا سہرا تمام تاجر رہنماؤں کو جاتا ہے اور تاجر برادری نے ثابت کردیا کہ کراچی کی تاجر برادری متحد ہے۔ شیخ حبیب نے کہا کہ طارق روڈٹر یڈرز الائنس کے چیئرمین الیاس میمن، کراچی الائنس آف مارکیٹس ایسوسی ایشن کے رہنماء عبدالصمد خان، نسیم یوسف، انجمن بولٹن مارکیٹ کے سربراہ رفیق جدون، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان، آل سندھ صرفہ جیولرز ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی ہارون چاند، کپڑا مارکیٹ کے عالم شیخ، ٹیکسٹائل پلازہ کے رانا اکرم، کریم آباد مارکیٹ کے جمیل اختر، عبداللہ، عبداللہ شاری، محمود حامد، طاہر زمان، واجد مرزا اور دیگر تاجروں کے مشکور ہیں کہ ان رہنماؤں نے کراچی سندھ تاجر اتحاد کے موقف پر لبیک کیا اور 13 جولائی کو اپنا کاروبار بند رکھا۔

انہوں نے کہا کہ 13جولائی کو ہونے والی ہڑتال میں تمام تاجر ایسوسی ایشن نے مل کر اسے کامیاب کیا ہے۔

مزید :

کامرس -