جوہرآباد شوگرملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 84 فیصد کی کمی

جوہرآباد شوگرملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 84 فیصد کی کمی

  

اسلام آباد(آن لائن) مینوفیکچرنگ سال2018ء کے دوران جوہرآباد شوگرملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 84 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مینوفیکچرنگ سال2017ء کے دوران کمپنی کا بعد ازٹیکس نفع 32 ملین روپے رہا تھا جو مینوفیکچرنگ سال2018ء کے دوران 5 ملین روپے تک کم ہوگیا۔ اس طرح مینوفیکچرنگ سال2017ء کے مقابلہ میں سال 2018ء کے دوران جوہر آباد شوگرملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں 27 ملین روپے یعنی84 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

منافع میں کمی کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2,76 روپے کے مقابلہ میں 0.22روپے تک کم ہوگئی۔

مزید :

کامرس -