بوئنگ کے میکس 737 طیاروں کی ترسیل میں تاخیر کے خدشات

  بوئنگ کے میکس 737 طیاروں کی ترسیل میں تاخیر کے خدشات

  

ڈبلن(یواین پی)آئر لینڈ کی کم خرچ (سستی) ایئرلائن ریان ایئر نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے میکس 737 طیاروں کی ترسیل میں تاخیر کے خدشات پر اپنے بعض اڈے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ایئرلائن کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بوئنگ کے میکس طیاروں کو پیش آنے والے دو مختلف حادثات اور ان کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکتوں کے بعد طیاروں کی گراؤنڈنگ سے اسے آپریشنز میں مشکلات کا سامنا ہے

جبکہ طیاروں کی خریداری کے نئے آرڈرز کے تحت ان کی ترسیل میں تاخیر بھی متوقع ہے اس لیے عنقریب بعض ہوائی اڈوں کے لیے ایئرلائن کی سرگرمیاں معطل کردی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کن ہوائی اڈوں کے لیے فضائی سرگرمیاں معطل کی جانی چاہئیں اس کا فیصلہ نومبر تک کرلیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -