اسلام آباد:فاؤنڈر گروپ میں دراڑیں پڑنا شروع

اسلام آباد:فاؤنڈر گروپ میں دراڑیں پڑنا شروع

  

اسلام آباد (این این آئی)چیمبر آف کامرس کے برسر اقتدار فاؤنڈر گروپ میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں۔فاؤنڈر گروپ کے اہم رکن اور سابق صدر وقار اسلم حمدی اپنے ساتھیوں سمیت حزب مخالف کے سب سے بڑے گروپ اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ سے جا ملے۔ وقار حمدی نے یہ فیصلہ اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے چئیرمین حبیب اللہ زاہد اورسنیئیر وائس چیرمین شاہد زمان شنواری سے طویل ملاقات کے بعد کیا۔ملاقات میں یہ اتفاق کیا گیا ہے اسلام آباد چیمبر پر ایک گروپ نے قبضہ کیا ہوا ہے۔عام طور پر کٹھ پتلی عہدیداروں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے۔چیمبر تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے لاتعلق ہے اور انکے مفادات پر سودے بازی کا بازار گرم ہے۔ تجارتی دوروں کے نام پر ووٹ پکے کئے جاتے ہیں جبکہ چیمبر میں کروڑوں روپے کے گھپلے کئے جا رہے ہیں جو سرکاری اداروں کو نظر نہیں آتے۔انھوں نے چیمبر کے اخراجات، ایوارڈز کی آمدنی، ووٹر لسٹ اور اکاؤنٹس کے فوری آڈٹ کا مطالبہ کیا تاکہ لوٹ مار کا سلسلہ بند ہو اور آئندہ الیکشن منصفانہ ہو سکے اور جعلی قیادت کے بجائے حقیقی قیادت سامنے آئے۔

ملاقات میں اسلام آباد چیمبر کے سینئیر رکن جمیل احمد عباسی، خورشید قریشی، ملک ندیم اختر، چوہدری وسیم، جمیل چوہدری، سرفراز مغل اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -