ضلع کونسل صوابی کا 8ارب 72کروڑ 64لاکھ سے زائد کا بجٹ منظور

ضلع کونسل صوابی کا 8ارب 72کروڑ 64لاکھ سے زائد کا بجٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع کونسل صوابی نے متفقہ طور پر بجٹ برائے مالی سال 2019-20مبلغ 8ارب 72کروڑ 64لاکھ 8ہزار منظو ر کر لیا۔ بجٹ کا اختتامی اجلاس انور سید ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا جس میں ارکان کونسل عزیز اللہ خان ، سلمی بی بی ، عبدالرازق خان ، حشمت خان ایڈوکیٹ ، شہنشاہ باچا ، نگینہ جان ، قسمت بی بی ، سلطان زری ، یاسر زمان ، حسن خان ایڈوکیٹ ، سلیم خان ، سر زمین باچا اور دیگر نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیااور فیصلہ کیا کہ متفقہ طور پر کونسل سے بجٹ پاس کیا جائے اس موقع پر ضلع ناظم حاجی محمد زاہد خان نے متفقہ طور پر بجٹ پاس کرنے پر تمام ممبران کونسل کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کونسل نے سیاسی اختلافات اورذاتی پسند و نا پسند کو بالائے طاق رکھ کر ضلع صوابی کی تعمیر و ترقی کے خاطر بجٹ برائے سال 2019-20کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ انہوں نے ایوان کی وساطت سے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آبادی کے لحاظ سے بڑے اضلاع میں شمار ہونے والے ضلع صوابی کو صوبائی مالیاتی کمیشن کی جانب سے انتہائی کم رقم دی جارہی ہے لہٰذا اس رقم میں اضافہ کرنے کے علاوہ ہمارے ٹوبیکو سیس ، شوگر سیس اور ہائیڈل انکم وغیرہ کی مد میں ملنے والی رقم ضلعی حکومت صوابی کو دی جائے انہوں نے کہا کہ تمام ممبران یہ عہد کریں کہ مل کر ضلع صوابی کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اس کو امن کا گہوارہ اور ایک ماڈل ضلع بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوابی کی ضلع کونسل منتخب پختونوں کا ایک جر گہ کونسل ہے یہاں حکومت اور اپوزیشن کا تصور نہیں بلکہ ضلع کی ترقی کے دو پہیے ہے اور ہم دونوں پہیوں نے مل کر ضلع کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے انہوں نے کہا کہ میرے قوم و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہو گا اور یہ ثابت کر کے دکھاونگا اور اپنے اُصولی موقف پر ہمیشہ قائم رہونگا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی کا ایجنڈا صوابی کی مٹی پر امن ، ترقی اور خوشحالی ہے اور ہمارے اس ایجنڈے اور نیک ارادوں میں ضلع صوابی کے تمام منتخب ممبران ، سرکاری آفسران و اہلکاران جر گہ کے اراکین اور دیگر سٹیک ہولڈر ہمارا ساتھ دے کر صوابی کو ایک مثالی ترقیاتی ضلع بنائیں گے انہوں نے واضح کر دیا کہ موجودہ تر قیاتی فنڈز کو صوبائی حکومت کے وضع کردہ تناسب سے برابری کی بنیاد پر تشکیل کرینگے اور اس مقصد کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی مشاورت سے ہر کونسل کے منتخب ممبر ، مخصوس سیٹوں پر منتخب ممبران اور بحیثیت ضلع ناظم میرے اور ضلع نائب ناظم کے لئے بھی فنڈز میں کچھ حصہ مختص کرینگے ۔تاکہ ہم دونوں کسی پروگرام میں جائے تو اس علاقے کے عوام کے بھی ترقیاتی کاموں کے مطالبات ہو تے ہیں ان کو پور ا کرنے کے لئے بھی یہی فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کر سکے انہوں نے کہا کہ دیگر مدات کے جو فنڈز ہیں یا سلائی مشین یا ویل چیئر اس میں بھی ہر ممبر کو برابر کا حصہ ملے گا آپ سب امید رکھیں کسی کی بھی حق تلفی نہیں ہو گی خواتین ممبران کو مشاورتی عمل میں شامل کرینگے دیگر کمیونٹی کے ممبران کے حقوق کا پورا پورا تحفظ کرینگے ان کے تمام جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کرینگے ایک بات اور وہ یہ کہ تمام کمیٹیاں اپنے آپ کو فعال کریں کیونکہ یہی کمیٹیاں محکموں اور اس کونسل کے درمیان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جب کمیٹیوں اور محکموں کے در میان رابطہ ہوگا تو ہمارے مسائل انشاءاللہ حل ہونگے#