کالعدم دہشتگرد تنظیم کے فنڈنگ میں ملوث ملزم کی ضمانت مسترد

کالعدم دہشتگرد تنظیم کے فنڈنگ میں ملوث ملزم کی ضمانت مسترد

  

پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی نے فلاحی کاموں کی آڑ میں بیرونی ممالک سے چندہ اکٹھا کرنے اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانے پہنچایا گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم شاہ روم حکیم آباد نوشہرہ پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر بیرون ممالک سے فلاحی کاموں کے نام پر پیسے اکھٹے کیے اور بعد میں کالعدم تنظیم کو فنڈنگ کی عدالت نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا

مزید :

صفحہ اول -