25جولائی کی ملین مارچ سلیکٹیڈ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی : مولانا عطاءالرحمان

25جولائی کی ملین مارچ سلیکٹیڈ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی : مولانا ...

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ملین مارچ کی کامیابی جعلی اور سلیکٹیڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ ملین مارچ نے باطل قوتوں کو لرزہ براندام کر دیا ہے ۔ وہ دورہ چارسدہ کے موقع پر دار العلوم اسلامیہ چارسدہ ، ترنگزئی اور مندنی کے مدارس میں اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے اور جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ ، مولانا الہی جان، مولانا کمال شاہ، مولانا زبیر جان سمیت دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا عطاءالرحمان نے کہ اکہ حکمران نو شتہ دیوار پڑھ لیں ان کا خاتمہ قریب ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب جمعیت علمائے اسلام کے لاکھوں سر فروش کارکن اسلام آباد آکر ڈھیرے ڈالیں نگے ۔ اس جعلی اور چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کا دھڑن تختہ کر دینگے ۔ مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیںےہاں کے فارغ التحصیل علمائے کرام نے ہر دور میں طاغوتی اور لادینی قوتوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے ۔ آج بھی ہمارا اصل سرمایہ دینی مدارس ہیں۔ جمعیت کے جدو جہد کا مقصد جہاں ختم نبوت کا تحفظ ہے وہاں ان مدارس کے خلاف ہونے والے سازشوں کا راستہ بھی روکنا ہے ۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ 25جولائی کے پشاور میں منعقدہ ناموس رسالت ملین مارچ کی کامیابی کےلئے دن رات ایک کرینگے اور ملین مارچ کے انعقاد تک قربہ اور گاﺅں جاکر قوم کو اس فسطائی اور فاشٹ حکومت کے عوام دشمن اور اسلام دشمن اقدامات سے آگاہ کرینگے ۔ مولانا عطاءالرحمان نے اس دورے کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماءحاجی عبدالباقی مرحوم کے وفات پر ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

مزید :

صفحہ اول -