مہمند ، غلنئی سرکاری کالونی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے متجاوز

مہمند ، غلنئی سرکاری کالونی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے متجاوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ( نمائندہ پاکستان) مہمند، ہیڈ کوارٹر غلنئی سرکاری کالونی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔ باقاعدگی سے بل آدا کرنے کے باﺅجود بھی واپڈا اہلکار ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہے ہیں۔ ایک طرف پانی تو دوسری طرف بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے مختلف بیماروں کے شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سرکاری کالونی کے رہائشیوں فضل دایان، انور، حبیب الرحمن، ارشد و دیگر نے واپڈا ایکسین غلنئی آفس میں اُن کے نمائندوں سے احتجاج کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ سٹیشن عملہ شیڈول سے ہٹ کر سرکاری کالونی کو بجلی دینا چاہئے۔ حالانکہ بجلی لوڈ شیڈنگ 20 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مسئلے پر عمل درآمد نہ ہوئی تو ہم ہزاروں سرکاری ملازمین بچوں سمیت واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کرینگے۔ کیونکہ ہمارے بچے تو ایک طرف بجلی لوڈشیڈنگ اور دوسری طرف پینے کے پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واپڈا اہلکار وں کی یقین دہانی پر انہوں نے دفتر میں احتجاج ختم کیا۔

مزید :

صفحہ اول -