تیمرگرہ میں خال بازار کے تاجروں کا شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہرہ

تیمرگرہ میں خال بازار کے تاجروں کا شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہرہ

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تحصیل دار خال کی مبینہ کرپشن کے خلاف خال بازارکے تاجروں کا مکمل شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ تحصیل دار کی تبدیلی کے لئے دودن کی ڈیڈ لائن۔ انجمن تاجران خال تحصیل دار خال کی جانب سے تاجرون کو تنگ کرنے اور تاجروں سے مبینہ طور پر رشوت لینے کے خلاف سراپا احتجاج بن کر شٹر ڈاون ہڑتال کرکے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے انجمن تاجران خال با زار کے صدر اخونزادہ حمید الرحمان، جنرل سیکرٹری مجیب الرحمان، سنئیر نائب صدر حاجی شاہ زرین، نایب صدر آخوان زادہ تلاوت خان، فنانس سیکرٹری ملک عالم خان روغانی نے خطاب کرتے ہوئے تحصیل دارپر الزام لگایا کہ اُس نے رشوت خوری کا با زار گرم کر رکھا ہے تحصیل دار خال چیکنگ کے آڑمیں تاجروں سے شناختی کا رڈ لیکر پھر اُنہیں اپنے دفتر بلا کر ان سے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور تاجروں کو چیکنگ کے نام پر بلیک میل کرتے ہیں اور تاجروں کا جینا حرام کر دیا ہے، اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل دار سے معائنہ کے سپیشل اختیارات واپس لیا جائے کیونکہ وہ اپنے اختیارات کا ناجا یز استعمال کرتے ہیں تا جروں نے تحصیل دارخال کی تبادلے کے لئے دو دن کی ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ اگر موصوف کو تبدیل نہ کیا گیا تو تاجرایک بار شٹر ڈاون ہڑتال اور راست اقدام پر مجبور ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -