ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی. ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ون ویلنگ آئے روز نوجوانوں کی جانیں نگل رہا ہے۔ریسنگ کی وجہ سے حادثات معمول بنے ہوئے ہیں۔ریسنگ پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔راجہ اظہر نے کہا کہ ون ویلنگ ریسنگ کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔5 ہزار جرمانہ لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔اس گھناؤنے کام کے پیچھے بڑے مافیا ملوث ہیں۔کراچی میں اس مافیا کا خاتمہ ضروری ہے۔اگر حکومت ناکام ہورہی ہے تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -