چودھری نثار کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

چودھری نثار کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

  

راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ کو گزشتہ روز طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ان کے ٹیسٹ لیے گئے اور معائنہ ہوا۔سابق وزیر داخلہ کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر طبی معائنہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی طبیعت بہتر ہے جس کے باعث انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

چودھری نثار

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -