اغوائیگی، تخریب کاری،اقدام قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار

اغوائیگی، تخریب کاری،اقدام قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اغوائیگی، تخریب کاری،اقدام قتل اوردیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، تھانہ خزانہ پولیس نے علاقہ رام کشن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جس کے قبضے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اغوائیگی، تخریب کاری، اقدام قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاجس سے مزید تفتیش جاری ہے دوران تفتیش ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل شوکت خان کو مخبر کی اطلاع ملی کہ تھانہ خزانہ کی حدود میں رام کشن میں سنگین جرائم میں مطلوب ملزم موجود ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی ایس پی چمکنی حیدر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ ارباب نعیم حیدر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر نہایت حکمت عملی کے ساتھ ملزم احسان علی عرف خان علی ولد سردار سکنہ رام کشن کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ چمکنی اور تھانہ خزانہ کی حدود میں اغوائیگی، تخریب کاری،اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -