حیات آباد آپریشن میں ملوث روپوش ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

حیات آباد آپریشن میں ملوث روپوش ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

  

پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی پشاورکی خصوصی عدالت نے حیات آباد آپریشن میں ملوث روپوش ملزم کو تفتیش کے لیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کردیا ہے استعاثہ کے مطابق ملزم رئیس پر الزام ہے کہ وہ دیگر ملزمان کے ساتھ حیات آباد فیز 7کے ایک گھر میں موجود تھے جس کے خلاف پولیس اور دیگر فورسز رواں سال کے 15 اپریل کو آپریشن کیا جس میں پانچ دہشت گرد سمیت ایک پولیس اہلکار فخر عالم اے ایس آئی بھی جان بحق ہوا تھا جس کے بعد ملزم روپوش تھا جسے گزشتہ روز فورسز نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جس کو عدالت نے تفتیش کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی کے حوالہ کردیا دوسری جانب جماعت اسلامی خیبر ضلع کے امیر شاہ فیصل آفریدی نے مذکورہ آپریشن جعلی اور ڈرامہ قرار دیا تھا اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -