قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ،انضمام الحق پریس کانفرنس میں اپنے مستقبل کے حوالے سے اعلان کرکے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ سلیکشن معاملات پر شریک رہنے اور پھر نجی دورے پر چیریٹی کیلئے فنڈز جمع کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور پہنچ گئے ہیں۔پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ آج دوپہر ڈھائی بجے انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق اپنے مستقبل کے بارے میں پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -