شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ شیخوپورہ میں پیش آیا، بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں،بیوی اور 5 بچے شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 7سالہ علیشاہ اور 10 سالہ مقدس شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -