10 اضلاع میں قتل کے زیرالتوامقدمات کی تعدادصفر ہو چکی ،آئندہ ایک ماہ میں 50اضلاع میں تعدادصفر ہو جائے گی،چیف جسٹس پاکستان

10 اضلاع میں قتل کے زیرالتوامقدمات کی تعدادصفر ہو چکی ،آئندہ ایک ماہ میں ...
10 اضلاع میں قتل کے زیرالتوامقدمات کی تعدادصفر ہو چکی ،آئندہ ایک ماہ میں 50اضلاع میں تعدادصفر ہو جائے گی،چیف جسٹس پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ میں دوران سماعت ماڈل کورٹس سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اضلاع میں قتل کے زیرالتوامقدمات کی تعدادصفر ہو چکی ہے ،آئندہ ایک ماہ میں 50اضلاع میں قتل کے مقدمات کی تعدادصفر ہو جائے گی ۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ مقدمات سننے کیلئے مقرر کئے جاتے ہیں، ملتوی کرنے کیلئے نہیں ،اب مقدمات میں کسی کو کسی صورت التوا نہیں ملے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی التوا کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ،جب شہادتیں کمزدور ہوں گے تو ملزم عدالتوں سے بری ہی ہوں گے ۔