بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیمی فائنل میں دردناک شکست کے بعد کس کس کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانئے

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیمی فائنل میں دردناک شکست کے بعد کس کس کی چھٹی کرانے کا ...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیمی فائنل میں دردناک شکست کے بعد کس کس کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانئے

  

لاہور (ویب ڈیسک )ورلڈکپ 2019 میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کی چھٹی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، نئے ہیڈ کوچ اوردیگر اسٹاف کے لیے درخواستیں بھی طلب کرلی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ راوی شاستری، بیٹنگ ، بالنگ، اور فیلڈنگ کوچ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق 30 جولائی تک نئے ہیڈ کوچ اور دیگر عہدوں کے لیے درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔بھارتی ٹیم کے کو چنگ سٹاف کے معاہدے کی مدت پوری ہو چکی تھی، ورلڈ کپ میں شکست کے بعد کوچنگ اسٹاف اور ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ عالمی کپ 2019 میں بھارتی ٹیم کی مجموعی طور پر طور پر کارکردگی شاندار رہی تاہم سیمی فائنل میں اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں خلاف توقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل بھارتی ٹیم میں اختلاف کی خبریں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم میں کوہلی اور شرما گروپ بن چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -