سپریم کورٹ نے قتل کی ملزم کی بریت کیخلاف اپیل مسترد کردی

سپریم کورٹ نے قتل کی ملزم کی بریت کیخلاف اپیل مسترد کردی
سپریم کورٹ نے قتل کی ملزم کی بریت کیخلاف اپیل مسترد کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل مستردکردی ،عدالت نے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنگ کے ذریعے قتل کے ملزم کی بریت اور سزا میں اضافہ کیلئے درخواست کی سماعت کی، مقتول عبدالصمدکے سوتیلے بیٹے نے ملزم عبدالناصر کی بریت کیخلاف اپیل دائرکی تھی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملزم پرالزام ہے فون کال پرقتل کی دھمکی دی،ٹیلی فون کال کاریکارڈپیش نہیں کیاگیا،پولیس حراست میں ملزم سے اعترافی بیان لیاگیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مقتول کابیٹاہی گواہ بن گیا،ہم نے جھوٹے گواہوں کیخلاف کارروائی شروع کررکھی ہے، عدالت نے قتل کے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل مستردکردی ،عدالت نے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -