انگلینڈ کو مبینہ اضافی ایک رن دینے کا معاملہ ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے خاموشی توڑ دی

انگلینڈ کو مبینہ اضافی ایک رن دینے کا معاملہ ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم ...
انگلینڈ کو مبینہ اضافی ایک رن دینے کا معاملہ ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کو ایک اضافہ رن دینے کے مبینہ تنازع پر سوشل میڈیا سمیت پوری دنیا میں بحث جاری ہے تاہم اب اس پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے بھی خاموشی توڑ دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کین ولیم سن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” مجھے اس موقع پر دراصل ” فائنر رول(Finer rule) کے بارے میں علم نہیں تھا ، ظاہری سی بات ہے کہ آپ ایمپائرزاور ان کے فیصلوں پر بھروسہ کرتے ہیں ،میر ے خیال میں آپ انہیں دیگر کچھ سینکڑوں چیزوں میں پھینک دیتے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر مختلف ہو تی ہیں “۔غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ کین ولیم سن ایمپائر کی جانب سے دیئے گئے مبینہ ایک اضافی سکور کواپنی شکست کا ذمہ دار نہیں سمجھتے ہیں ۔” ہیڈ کوچ ” گرے سٹیڈ ‘ ‘ اور بیٹنگ کوچ ” کریگ میک میلان ‘ ‘ نے بھی فائنر رول کی ٹھیک معلومات نہ ہونے کے خیالات کا اظہار کیا اور ایمپائرز پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں اپنا کام کرنے دیا ۔“ہیڈ کوچ سٹیڈ نے بھی ولیم سن کی طرح ایمپائرز کو ذمہ دار ٹھہرانے کی بجائے معاملے پر کہا کہ ’ ’ ایمپائرز وہاں پر فیصلہ دینے کیلئے ہوتے ہیں اور وہ بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح انسان ہی ہیں ، کبھی کبھی انسا ن سے غلطی ہو جاتی ہے ۔“انہوں نے کہا کہ یہ کھیل کا حصہ ہے اور ہم اس کی زیادہ فکر کیوں کریں ۔ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ایمپائرز کی جانب سے اوور تھرو پر انگلینڈ کو چھ کی بجائے پانچ سکور دینے چاہیے تھے ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اس معاملے پر بیان جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ کرکٹ کے میدان میں موجود ایمپائر کو کھیل کے قوانین کی تشریح کرنے کا اختیار حاصل ہے ،پالیسی کے تحت آئی سی سی ایمپائر کے فیصلوں پر کوئی تبصرہ کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -