کیا واقعی ہی قبروں پر ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟ پنجاب حکومت نے واضح اعلان کر دیا

کیا واقعی ہی قبروں پر ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟ پنجاب حکومت نے واضح اعلان کر دیا
کیا واقعی ہی قبروں پر ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟ پنجاب حکومت نے واضح اعلان کر دیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بہت ہی فضول قسم کی افواہ پھیلائی گئی کہ قبرستان پر ٹیکس لگ رہا ہے، یہ غلط خبر ہے۔خیال رہے کہ خبریں تھیں کہ پنجاب حکومت کو لاہور میں نئی قبروں کی تدفین پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے اس خبر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیا ایسی خبریں پھیلانے کا مقصد ٹیکس کلچر کو بدنام کرنا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تردیدی بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے واضح کیا کہ یہ انتہائی فضول قسم کی افواہ ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے قبروں پر ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -