سابق وزیرجنگلات سبطین خان کے عدالتی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

سابق وزیرجنگلات سبطین خان کے عدالتی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
سابق وزیرجنگلات سبطین خان کے عدالتی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،وکیل نیب نے کہا کہ انکوائری رپورٹ چیئرمین کو پیش کردی گئی ہے،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے سابق صوبائی وزیر کا مزید14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،پہلے بھی سرخرو ہوااب بھی سرخروہوں گا،ان کا کہناتھا کہ قانونی کارروائی آگے بڑھ رہی ہے عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے ،پورا یقین ہے عدالت انصاف کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -