(ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی حکومتی کوششوں کو شدید دھچکا مگر کیسے؟ جان کر مریم نواز شریف بھی خوش ہو جائیں

(ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی حکومتی کوششوں کو شدید دھچکا مگر کیسے؟ جان کر ...
(ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی حکومتی کوششوں کو شدید دھچکا مگر کیسے؟ جان کر مریم نواز شریف بھی خوش ہو جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بنانے کی حکومتی کوششوں کو دھچکا،فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کی تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں، ویڈیو سکینڈل کے بعد ن لیگ بڑے پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ سے بچ گئی،، حکومت کو صرف ن لیگ کے دس سے 12 ارکان کی ہی حمایت حاصل ہوسکی۔

صحافی اخلاقی باجوہ کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو سکینڈل سے حکومت کی ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے جس کے بعد ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششیں فی الحال دم توڑ گئیں ہیں پنجاب میں حکومت کی 3 اہم شخصیات کی کوششوں اور ملاقاتوں کی بدولت ن لیگ کے صرف 10 سے 12 ایم پی ایز ہی ٹوٹنے میں کامیاب ہوئے جن میں سے 4 خواتین ایم پی ایز جن میں سے ایک کا تعلق کشمیری خاندان سے جبکہ دوسری کا تعلق سید خاندان سے ہے نے ہی اپنی نہ صرف حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی بلکہ دیگر لیگی ایم پی ایز کو بھی ساتھ لانے کا وعدہ کیا تھا۔

اس وقت پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں پر خواتین کی تعداد 30 ہے جبکہ ن لیگ کے کل ممبران کی تعداد 166 ہے۔ مسلم لیگ ن کے 10 سے 12 ایم پی ایز کی حمایت کے بعد حکومتی ترجمانوں اور دیگر وفاقی وزراءکی جانب سے ن لیگ میں بڑے پیمانے پر فارورڈ بلاک قائم ہونے کے اعلانات سامنے آنے لگے اور تعداد 45 سے زائد ہونے کے بھی دعوے کئے گئے مگر جیسے ہی ویڈیو سکینڈل سامنے آیا تو کئی لیگی ایم پی ایز نے واپسی شروع کردی اور ن لیگ کی قیادت کو اپنی وفاداری کا یقین دلا دیا جس کے بعد ن لیگ بڑے پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ سے فل الحال بچ نکلی ہے۔

حکومت کا خیال تھا کہ ن لیگ کے 10 سے 12 ارکان دیگر ارکان کو بھی ساتھ ملا لیں گے تو فارورڈ بلاک کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا مگر تمام تر کوششوں کے باوجود حکومت کو وہ کامیابی نہ مل سکی جس کی اسے توقع تھی ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک قائم کرنے کے حوالے سے اہم حکومتی شخصیت نے بھی اب اس کی نفی کردی ہے ان کے مطابق حکومت ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوئی کوشش نہیں کر رہی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -