ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزموں کاچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط ،چیف جسٹس اطہر من اللہ پر عدم اعتماد کا اظہار

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزموں کاچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط ...
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزموں کاچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط ،چیف جسٹس اطہر من اللہ پر عدم اعتماد کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزموں نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط تحریر کردیا جس میں چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ پر عدم اعتماد کااظہارکیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط لکھا ہے،خط ملزم معظم علی خان،محسن علی اورخالد شمیم نے رہائی کےلئے لکھا،خط میں ملزموں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ 12 مئی واقعہ کے متاثرہ ہیں،کیا جسٹس اطہر من اللہ متاثرہ فریق ہو کر غیر جانبدار رہ سکتے ہیں؟۔ملزموں نے عمران فاروق مقدمہ کے اختتام پر بھی سوالات اٹھائے ہیں ،خط میں کہاگیا ہے کہ کیا عمران فاروق قتل کیس ختم ہوگا،مقدمہ کب ختم ہوگا؟خط میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ کا فیصلہ سنایا جائے اورضمانت پر عدالتی قید سے رہا کیا جائے۔