الیکشن کمیشن ،ن لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو 8اگست کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،چیف ایکشن کمشنر سرداررضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے درخواست پر سماعت کی،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انٹراپارٹی انتخابات کےخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا،الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کے مرکزی انٹراپارٹی انتخابات پر فیصلہ 8 اگست کو سنائے گا۔