اگر بورڈ نے دوبارہ پیشکش کی تو کیا کریں گے ؟ چیف سلیکٹر نے حیران کن جواب دیدیا

اگر بورڈ نے دوبارہ پیشکش کی تو کیا کریں گے ؟ چیف سلیکٹر نے حیران کن جواب دیدیا
اگر بورڈ نے دوبارہ پیشکش کی تو کیا کریں گے ؟ چیف سلیکٹر نے حیران کن جواب دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی سی بی نے کسی اور معاملے میں پیشکش کی تو میں حاضر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ میں کرکٹر ہوں اور کرکٹ ہی میرا پیشہ اور محبت ہے۔ کرکٹ بورڈ نے اگر مجھے سلیکشن کمیٹی کے علاوہ کسی عہدے کی پیشکش کی تو میں حاضر ہوں اور یہ میں پہلے ہی واضح کر چکا ہوں کہ سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بورڈ سے معذرت کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے تین سال پورے کئے ہیں جو ایک کامیابی ہے اور اس دوران میں قومی ٹیم کیلئے جو کچھ بھی کر سکتا تھا، وہ کیا۔ میرے خیال سے اب نئے چہرے آنے چاہئیں اور نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہئے۔

مزید :

کھیل -