چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس،2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظور

چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس،2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی ...
چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس،2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے 2 کرپشن کیسزکی تحقیقات کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں سابق ڈی ایس بی سی اے منظور قادر کیخلاف تحقیقات ،سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ،ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ضیاالدین ہسپتال انتظامیہ کیخلاف انکوائری بندکرنےکی منظوری دی گئی ۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرعمل پیراہیں،میگاکرپشن کیسزمنطقی انجام تک پہنچائیں گے،نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -