بنگلہ دیش نے اپنے سب سے بہترین آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو ٹیم سے ’نکال‘ دیا کیونکہ۔۔۔

بنگلہ دیش نے اپنے سب سے بہترین آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو ٹیم سے ’نکال‘ دیا ...
بنگلہ دیش نے اپنے سب سے بہترین آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو ٹیم سے ’نکال‘ دیا کیونکہ۔۔۔

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سری لنکا کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے شکیب الحسن کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے البتہ کپتان مشرفی مرتضیٰ سیریز کھیلیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیں ہاتھ کے سپنر تیج الاسلام اور ٹاپ آرڈر بلے باز انعام الحق کو ٹیم میں واپس طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ابو جید بھی اس سیریز کیلئے ٹیم میں نہیں ہوں گے۔

بی سی بی کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ چونکہ ورلڈکپ کا باب ختم ہو گیا ہے اور ہم نیا سیزن شروع کرنے جا رہے ہیں اس لئے یہ سیریز ہمارے لئے خاصی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ورلڈکپ سکواڈ میں زیادہ تبدیلی نہیں کی۔ جیسا کہ شکیب الحسن اور لٹن داس دستیاب نہیں ہیں تو ان کی جگہ دو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ایک کھلاڑی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -