نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو سعودی عرب نے بڑی خوشخبری سنادی

نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ...
نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو سعودی عرب نے بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی فرمانرواہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی حکم پر نیوزی لینڈ کے شہر کرسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گردی سے شہید ہونے والی فیملیوں کے 200 افراد اس سال حج سیزن میں سعودی حکومت کے مہمان ہونگے اور حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اسکا اعلان سعودی وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو حج سیزن میں مہمان بنانا سعودی عرب کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جو وہ ہر قسم کی دہشت گردی کو شکشت دینے کے لئیے کر رہا ہے۔ سعودی وزیر نے کہا کہ انکی وزارت نیوزیلینڈ میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ میں ہے تاکہ مہمانوں کو ہر وہ چیز میسر ہو جو وہ انہیں حج کرنے کے لئیے درکار ہو۔ 

مزید :

عرب دنیا -