چیئر مین سینیٹ کی اپوزیشن کے مشترکہ امید وار سے اہم ملاقات ،صحافی کے سوال پر صادق سنجرانی کا حیران کن جواب

چیئر مین سینیٹ کی اپوزیشن کے مشترکہ امید وار سے اہم ملاقات ،صحافی کے سوال پر ...
چیئر مین سینیٹ کی اپوزیشن کے مشترکہ امید وار سے اہم ملاقات ،صحافی کے سوال پر صادق سنجرانی کا حیران کن جواب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق اور اپوزیشن کے مشترکہ امید وار حاصل بزنجو نے ملاقات کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صادق سنجرانی سے راجا ظفر الحق کی ملاقات جاری تھی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو رہا تھا کہ اس دوران اپوزیشن کے مشترکہ امید وار میر حاصل بزنجو بھی وہاں پہنچ گئے ۔ملاقات کے حوالے سے صادق سنجرانی سے صحافی نے استفسار کیا کہ کیا اپوزیشن رہنماوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر کوئی مشاورت ہورہی ہے؟جواباً چیئرمین سینیٹ نےصحافی سے استفسار کیا کہ کیا ہماری ویسے بات چیت نہیں ہوسکتی؟ کیا ہم ایک دوسرے سے ناراض ہیں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے حوالے سے کوئی چیز میرے علم میں نہیں، اجلاس بلانے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

مزید :

قومی -