کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں رہے گا یا نہیں؟ عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ سنادیا

کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں رہے گا یا نہیں؟ عالمی عدالت انصاف نے ...
کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں رہے گا یا نہیں؟ عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دی ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں قرار دیا ہے کہ وہ پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔
عالمی عدالت کے سربراہ عبدالقوی احمد یوسف نے کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ پاکستان کے مطالبے کے باوجود بھارت نے کلبھوشن یادیو کا اصل پاسپورٹ پیش نہیں کیا۔ یہ طے شدہ ہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا شہری ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت نے کلبھوشن کو بھارتی شہری تسلیم کیا ہے۔جج نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔
خیال رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی رہائی کی درخواست کی تھی جو مسترد کردی گئی ہے۔