کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی گئی ہے یا نہیں ؟عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ سنا دیا

کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی گئی ہے یا نہیں ؟عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ ...
کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی گئی ہے یا نہیں ؟عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ سنا دیا

  

دی ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی بریت سے متعلق بھارتی درخواست مستردی کردی ہے جبکہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے جج عبد القوی احمد یوسف نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ویانا کنونشن کے فریق ہیں ،بھارت نے ویانا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی مانگی ۔پاکستان نے بھارتی موقف کے خلاف 3اعتراضات پیش کیے ،پاکستان کا موقف تھا کہ کلبھوشن جعلی نام پر پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخل ہو تا رہا ،پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت کلبھوشن کی شہریت کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ،پاکستان کا موقف تھا کہ کلبھوشن نے پاکستان میں جاسوسی کے ساتھ دہشت گردی کی لہذا جاسوسی اور دہشت گردی کیس میں قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی ۔انہوں کہا کہ ویانا کنونشن جاسوسی کرنے والوں کو قونصلر رسائی سے محروم نہیں کرتا لہذا پاکستان کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرے ۔

مزید :

قومی -